• صفحہ اول>>سیاست

    فلپائنی سرکاری طیارے کی چین کے ہوانگ یان جزیرے کی فضائی حدود میں غیر قانونی دراندازی، سدرن تھیٹر کمانڈ کی قانون کے مطابق کارروائی

    (CRI)2026-01-21

    بیس جنوری کو پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹرکمانڈ کے ترجمان، فضائیہ کے سینئر کرنل تھیان جون لی نے کہا کہ اسی روز فلپائن کے ایک سرکاری طیارے نے چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چین کے ہوانگ یان جزیرے کی فضائی حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہو کر دراندازی کی۔ پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے بحری اور فضائی دستوں کو منظم کرتے ہوئے قانون اور ضوابط کے مطابق مذکورہ طیارے کو خبردار کیا اور علاقے سے باہر نکال دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فلپائن کا یہ اقدام چین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چینی قوانین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کی متعلقہ دفعات کی بھی شدید خلاف ورزی کرتا ہے۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ ہوانگ یان جزیرہ چین کا موروثی علاقہ ہے۔ انہوں نے فلپائن کو متنبہ کیا کہ وہ فوری طور پر خلاف ورزی پر مبنی اشتعال انگیز کارروائیاں اور بے بنیاد تشہیر بند کرے۔

    زبان