23جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے "فوجی نظریاتی امور کے ضوابط" کو جاری کرنے کے ایک حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔
یکم مارچ 2026 سے نافذ العمل ہونے والے ان ضوابط میں نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے تصورات کی رہنمائی میں فوج کو مضبوط بنانے کے بارے میں شی جن پھنگ کی فکر کو مکمل طور پر نافذ کر نے ، نئے عہد میں سٹریٹجک ملٹری پالیسیز کے بھرپور نفاذ ، ملٹری تھیوری کی جدیدیت کو تیز کرنے ، ملٹری تھیوری کے جدید ماڈلز کو بہتر بنانے ، فوجی نظریے کی تبدیلی و اطلاق کو مضبوط بنانے اور چینی خصوصیات کے حامل ایک جدید فوجی نظریاتی نظام کی تشکیل سمیت دیگر امور شامل ہیں ۔
سات ابواب اور 52 مضامین پر مشتمل یہ ضوابط فوجی نظریاتی امور کے لیے انتظامی نظام کو بھی معیاری بناتے ہیں؛ فوجی نظریاتی ترقی کی حکمت عملی، ترقیاتی منصوبہ بندی ، سالانہ منصوبوں کے اہم مواد نیز ترتیب و اجرا کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہیں اور فوجی نظریاتی کامیابیوں کی رجسٹریشن اور اشتراک، جانچ اور شناخت، فروغ و اطلاق اور سابقہ تجربات کے جائزوں سے اقدامات اور ضروریات کو واضح کرتے ہیں۔
ضوابط کے اجراء کا مقصد ایک مضبوط فوج کی تعمیر کے عمل میں سائنسی نظریاتی حمایت اور رہنمائی فراہم کرنا، اور فوجی نظریاتی امور کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے قانونی ضمانتیں فراہم کرنا ہے۔