23 جنوری 2026 کو تقریباً 1:30 منٹ پر ، سدرن تھیٹر کمانڈ کو سان شا میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ 22 جنوری کی رات 9:30 بجے کے قریب ، ایک غیر ملکی بلک کیریئر فلپائن سے چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ جاتے ہوئے، ہوانگ یان جزیرے کے شمال مغرب میں تقریباً 55 ناٹیکل مائل کے فاصلے پر تھا کہ اسے حادثہ پیش آیا اور اس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ جہاز میں عملے کے 21 ارکان سوار تھے۔
اطلاع موصول ہونے کے بعد، سدرن تھیٹر کمانڈ نے فوری ردعمل میں امدادی کارروائیوں کے لیے فورسز کو روانہ کیا۔ جائے حادثہ پر سرچ آپریشن کے لیے مستقل فوجی طیارے تعینات کیے گئے اور چینی کوسٹ گارڈ کے دو قریبی جہازوں کو بھی ریسکیو کی کوششوں میں مدد کے لیے روانہ کیا گیا ۔
اس آپریشن کے نتیجے میں 23 جنوری 2026 کو دن 12:30 منٹ تک، 17 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جن میں سے 14 کی حالت بہتر ہے ۔ ایک فرد زیر علاج ہے جب کہ 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔