اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے چارج ڈی افیئرز سن لے نے 23 جنوری کو اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل (ECSC) کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کثیرالجہتی کے فروغ پر زور دیا۔
سن لے نے کہا کہ آج کی دنیا ہنگامہ آرائی سے بھرپور ہے اوراقتصادی اور سماجی کونسل کو اپنی تاریخی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔ سب سے پہلے ہمیں کثیرالجہتی پر عمل کرنا چاہیے۔ دوسرا، ہمیں ترقی کو ترجیح دینی چاہیے۔ ہم غیرمتزلزل طور پر ترقیاتی امور کو بین الاقوامی ایجنڈے کے مرکز میں رکھنا چاہئے۔ ترقی پذیر ممالک کو جنوب جنوب تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہیے۔ تیسرا، ہمیں گلوبل گورننس کو مسلسل بہتر بنانا چاہیے۔ بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے کی اصلاحات کو فعال طور پر فروغ دیا جانا چاہیئے اور ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کیا جانا چاہیئے۔ سن لے کا کہنا تھا کہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت چین نے 23 بلین امریکی ڈالر سے زائد فنڈز متحرک کیے ہیں ، 1,800 سے زائد تعاون کے منصوبے مکمل کیے ہیں،اور ترقی پذیر ممالک کو 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد میں مدد کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر اقتصادی اور سماجی کونسل کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا تاکہ وہ تمام ممالک کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرے۔