26 جنوری کو، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری تو لام سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی 14ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور تو لام کو دوبارہ سے ، ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
شی جن پھنگ نے کہا چین اپنے دوسرے صد سالہ ہدف کے حصول کی جانب گامزن ہے ، جس میں چین کو ہر لحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانا شامل ہے، جب کہ ویتنام بھی قومی ترقی کے ایک نئے دور میں ہے۔ صدر شی نے کہا کہ دونوں فریقوں کو پارٹی اور ملک کی حکمرانی میں تبادلوں اور تجربات سے باہمی سیکھ کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے، اپنی اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو بڑھانا چاہیے اور اعلیٰ سطحی مفید باہمی تعاون کومضبوط کرنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدے پہنچیں اور دونوں ممالک سوشلسٹ جدیدیت کی جانب مشترکہ طور پر آگے بڑھیں۔
تو لام نے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی 14ویں قومی کانگریس کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ چین کی ترقی نے ہمیشہ ویتنام کی ترقی کے لیے تحریک اور قیمتی تجربات فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویتنام ، سوشلسٹ ہمسایوں کے درمیان دوستانہ تعاون کو مسلسل گہرا کرنے کے نئے سفر میں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔