27 جنوری کو پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل تیان جون لی نے فلپائن کی جانب سے خطے سے باہر کے ممالک اور تنظیموں کو ساتھ ملا کر نام نہاد "مشترکہ گشت" کے انعقاد پر بیان دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ 25 سے 26 جنوری تک پیپلز لبریشن آرمی سدرن تھیٹر کمانڈ نیوی نے بحیرہ جنوبی چین میں معمول کا گشت کیا۔ فلپائن کی جانب سے نام نہاد "مشترکہ گشت" جس میں خطے سے باہر کے ممالک اور تنظیمیں شامل ہیں، بحیرہ جنوبی چین میں بدنظمی کو ہوا دے رہا ہے اور علاقائی امن و استحکام کے لئے نقصان کا باعث ہے۔ تھیٹر کمانڈ کے دستے پختہ عزم کے ساتھ ملک کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کا دفاع کریں گے اور علاقائی امن و استحکام کی مضبوطی سے حفاظت کریں گے۔