• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کی فن لینڈ کے وزیر اعظم پیٹری آرپو سے ملاقات

    (CRI)2026-01-28
    شی جن پھنگ کی فن لینڈ کے وزیر اعظم پیٹری آرپو سے ملاقات

    27 جنوری کو بیجنگ میں ، چینی صدر شی جن پھنگ نےچین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے فن لینڈ کے وزیر اعظم پیٹری آرپو سے ملاقات کی ۔

    شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 76 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، چین اور فن لینڈ کے تعلقات باہمی احترام، مساوات، مستقبل پر مبنی نقطہ نظر اور مفید تعاون کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ہمیشہ مستحکم رہے ہیں۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ یہ سال چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے ۔ چین اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیتا رہے گا اور بیرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دے گا۔ دونوں فریقوں کو مفید باہمی تعاون کو گہرا کرنا چاہیے اور توانائی کی منتقلی، معاشی گردش ، زراعت و جنگلات اور تکنیکی اختراع جیسے شعبوں میں تعاون پر مبنی مزید نتائج حاصل کرنے چاہئیں۔

    شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین، فن لینڈ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے اصولوں اور بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے ، عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے، ایک منصفانہ اور منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوشش کرے گا ۔

    پیٹری آرپو نے کہا کہ فن لینڈ اور چین کے درمیان گہری روایتی دوستی موجود ہے ، دوطرفہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر استوار ہیں، جس کے نتیجے میں طویل مدتی مستحکم ترقی حاصل ہوتی ہے۔فن لینڈ ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ فن لینڈ کی کمپنیز نے چین کے ساتھ تعاون میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے۔ فن لینڈ، چین کی شاندار ترقیاتی کامیابیوں نیز بین الاقوامی امور میں چین کے اہم اور تعمیری کردار کو سراہتا ہے اور عالمی امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

    زبان