28 جنوری کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 2026 میں ایپک کے میزبان ملک کے طور پر، چین یکم سے 10 فروری تک گوانگ چو میں ایپک کے اعلیٰ عہدیداروں کے پہلے اجلاس اور دیگر متعلقہ اجلاسوں کی میزبانی کرے گا۔ یہ ایپک" چینی سال " کا پہلا باضابطہ ایونٹ ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس دوران 50 سے زائد تقریبات منعقد کی جائیں گی اور توقع ہے کہ ایپک کی رکن معیشتوں، سیکرٹریٹ اور بزنس ایڈوائزری کونسل سمیت دیگر تنظیموں کے تقریباً ایک ہزار نمائندے شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔