28 جنوری کی سہ پہر کو برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے۔ ان کا یہ دورہ آٹھ سالوں میں کسی برطانوی وزیر اعظم کا پہلا دورہ چین ہے۔ دورے کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ، وزیر اعظم لی چھیانگ اور قومی عوامی کانگریس کے چیئرمین چاؤ لہ جی برطانوی وزیراعظم کے ساتھ الگ الگ ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کریں گے۔
اعداد و شمار کے مطابق، 2025 میں چین اور برطانیہ کے درمیان اشیاء کی دو طرفہ تجارت 103.7 بلین امریکی ڈالر تک جا پہنچی،سروس ٹریڈ 30 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جبکہ دو طرفہ سرمایہ کاری کی مالیت تقریباً 68 بلین امریکی ڈالر کے قریب ہے۔اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کے ہمراہ 50 سے زیادہ بڑی برطانوی کمپنیوں اور اداروں کے ایگزیکٹوز اور نمائندے شامل ہیں، جو فنانس، فارماسیوٹیکل، مینوفیکچرنگ، ثقافت اور تخلیقات سمیت برطانیہ کے اہم شعبوں سے وابستہ ہیں۔وزیراعظم اسٹارمر بیجنگ کے علاوہ شنگھائی کا بھی دورہ کریں گے۔