• صفحہ اول>>سیاست

    صدر شی جن پھنگ کی برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات

    (CRI)2026-01-29
    صدر شی جن پھنگ کی برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات

    29 جنوری کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں، چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیر اعظم ، کیئر سٹارمر سے ملاقات کی ۔ فریقین نے چین- برطانیہ طویل مدتی اور مستحکم جامع سٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

    شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ کچھ عرصے سے بین الاقوامی نظم و نسق شدید متاثر ہوا ہے۔ بین الاقوامی قوانین صحیح معنوں میں تب ہی موثر ہوتے ہیں جب تمام ممالک ان کی پاسداری کریں اور اس معاملے میں بالخصوص بڑی طاقتوں کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ چین اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بڑے امکانات کو بڑے ثمرات میں تبدیل کرنے کے لیے برطانیہ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ چینی کمپنیز کے لیے مساوی، منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی اعتماد ممالک کے مابین تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چین کا دورہ کرنے کے لیے برطانوی حکومت، پارلیمنٹ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا خیرمقدم کرتے ہیں تاکہ وہ چین کے بارے میں جامع، معروضی اور درست ادراک کو بڑھائیں۔ اس حوالے سے چین ، برطانیہ کے لیے یکطرفہ ویزا فری پالیسی اپنانے پرغور کرنے کے لیے تیار ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ برطانیہ کے لیے چین کے ساتھ طویل مدتی، مستحکم اور جامع سٹریٹیجک شراکت داری قائم کرنا بہت ضروری ہے۔ تائیوان کے معاملے پر برطانیہ کی دیرینہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی۔ برطانیہ دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں سمیت دیگر شعبوں کے مابین تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ برطانیہ کو اس بات پر خوشی ہوگی کہ ہانگ کانگ دونوں ممالک کے درمیان ایک منفرد اور اہم پل بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی امور میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ،برطانیہ موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور مشترکہ طور پر عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔

    زبان