29 جنوری کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نےیومیہ پریس کانفرنس میں سرحد پار ٹیلی کمیونیکیشن فراڈ پر کاری ضرب لگانے کے حوالے سے کہا کہ ایک عرصے سے چین سرحد پار ٹیلی کمیونیکیشن اور آن لائن فراڈ پر کاری ضرب لگانے کے لیے میانمار اور دیگر ممالک کے ساتھ فعال تعاون کر رہا ہے، مشترکہ طور پر آن لائن جوئے اور ٹیلی کمیونیکیشن فراڈ کے جرائم کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس حوالے سے قابل ذکرثمرات حاصل ہو رہے ہیں۔ چین بین الاقوامی قانون کے نفاذ پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کرتا رہے گا، ٹیلی کام فراڈ، آن لائن جوئے اور دیگر متعلقہ سرحد پار جرائم پر کریک ڈاؤن کے لیے اپنی کوششوں پر مزید زور دےگا۔