• صفحہ اول>>سیاست

    برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے دورہ چین کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے، چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2026-01-30

    30 جنوری کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے دورہ چین کے حوالے سے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ آٹھ سالوں میں کسی برطانوی وزیر اعظم کا چین کا پہلا دورہ ہے اور نئے سال کے آغاز پر چین کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے رہنما کا پہلا دورہ ہے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور برطانیہ کو طویل مدتی، مستحکم اور جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا چاہیے، اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں بھی گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دورے کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی وسعت اور گہرائی کا اظہار ہوتا ہے۔

    زبان