31 جنوری کو، چین کے صدر شی جن پھنگ اور الجزائر کے صدر عبدالمجید تیبون نے جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ,الجزائر ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر ایک دوسرے کو تہنیتی پیغامات ارسال کیے۔
اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ الجزائر ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ منصوبہ، الجیریئن کمیونیکیشن سیٹلائٹ کے بعد، چین اور الجزائر کے درمیان خلائی شعبے میں ایک اور کامیاب تعاون ہے، جو چین۔الجزائر جامع سٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور الجزائر کے تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے اور عملی تعاون کے بھرپور نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین۔الجزائر تعلقات کی ترقی کو بے حد اہمیت دیتے ہیں اور صدر تیبون کے ساتھ مل کر چین۔الجزائر جامع سٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر انداز میں فوائد پہنچائے جا سکیں۔
اپنے تہنیتی پیغام میں، صدر عبدالمجید تبیون نے کہا کہ الجزائر ریموٹ سینسنگ تھری سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ، الجزائر اور چین کے درمیان خلائی تعاون کی ایک اور ٹھوس کامیابی اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے عمل میں ایک اور اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ کامیابی فریقین کے درمیان تعاون کے امکانات کو مزید وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ الجزائر چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کی جامع سٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔