• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کا مستقبل کی صنعتوں کو ترقی دینے پر زور

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-01-31

    31جنوری (پیپلز ڈیلی آن لائن)30 جنوری کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے مستقبل کی صنعتوں میں پیش رفت اور امکانات کے حوالے سے 24ویں گروپ سٹڈی سیشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے کی

    شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ مستقبل کی صنعتوں کے لیے آغاز کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں فروغ دینا سائنس، ٹیکنالوجی اور صنعت میں مسابقتی برتری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ترقی میں پیش قدمی کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ نئی معیاری پیداوری قوتوں کی ترقی، جدید صنعتی نظام کی تعمیر، عوام کے معیار زندگی کی بہتری، جامع انسانی ترقی اور مجموعی سماجی پیش رفت کے فروغ کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وسائل کو قومی سطح پر متحرک کرنے کے لیے نئے نظام کے فوائد کو مکمل طور پر بروئے کار لانا چاہیے، اہم شعبوں میں بنیادی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت کے حصول کی کوششوں کو تیز کیا جانا چاہیے،بنیادی تحقیق کی سٹریٹجک، دوراندیشی پر مبنی منظم ترتیب کو مضبوط کیا جانا چاہیے نیز سائنسی و تکنیکی کامیابیوں کے اطلاق اور تجارتی استعمال کو تیز کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے کردار کو مکمل طور پر اجاگر کرنا چاہیے نیز مضبوط بنیادی ٹیکنالوجیز اور مضبوط اختراعی صلاحیتوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کے سرکردہ اداروں اور ہائی ٹیک کمپنیز کو تقویت دینی چاہیے۔

    شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ ترقی اور سکیورٹی دونوں کو یقینی بنانا ضروری ہے اس لیے متعلقہ خطرات سے بچنے کے لیے سائنسی اور مؤثر ریگولیٹری طریقوں کو تلاش کیا جانا چاہیے، انہوں نے بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے ،معیار کی مشترکہ ترقی، مشترکہ طور پر اصول و قواعد تشکیل دینے اور ہم آہنگ صنعتی ترقی کو مستعدی کے ساتھ فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کے عظیم مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں سٹریٹجک نقطہ نظر سے کام لینا ہوگا، حالات کے مطابق اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا نیز مستحکم پیش رفت اور مرحلہ وار تربیت کے اصول پر عمل پیرا رہنا ہوگا تاکہ ملک میں مستقبل کی ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔

    زبان