3 فروری کو بیجنگ میں گومن دانگ پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے تھنک ٹینکس کا فورم منعقد ہوا۔ فورم کا موضوع تھا "آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تبادلوں و تعاون کا مستقبل"۔ گومن دانگ پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے سیاحت، صنعت، سائنس و ٹیکنالوجی، طبی دیکھ بھال، ماحولیاتی تحفظ اور دیگر شعبوں سے وابستہ ماہرین اور اسکالرز نے فورم میں شرکت کی اور آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان سیاحت،صنعت، ماحولیات اورپائیدار تبادلوں و تعاون سمیت اہم موضوعات پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔ یہ فورم گزشتہ تقریباً 10 سالوں کے بعد گومن دانگ پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان ادارہ جاتی تبادلوں کی بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔ موجودہ فورم میں شرکت کرنے والے گومن دانگ پارٹی کے تھنک ٹینک وفد کی قیادت گومن دانگ پارٹی کے نائب چیئرمین شیاؤ شو چن اور گومن دانگ پارٹی کے تھنک ٹینک کے نائب چیئرمین لی ہونگ یوان کر رہےہیں۔ وفد 2 تاریخ کو بیجنگ پہنچا ہے۔ فورم کی سرگرمیوں کے علاوہ وفد بیجنگ کا دورہ بھی کرے گا۔