• صفحہ اول>>سیاست

    پاکستان میں دھماکے کی شدید مذمت اور  ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2026-02-08

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کو اس حملے پر گہرا صدمہ ہے جس میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین اس حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، اور قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

    زبان