9 جنوری کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے بیجنگ اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ زون ای جوانگ میں واقع ،نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی انوویشن پارک کا دورہ کیا۔ انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایپلی کیشن کی اختراعات اور بین الاقوامی سائنس اینڈٹیکنالوجی انوویشن سینٹر کی تعمیر کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ صدر شی نے متعدد کامیاب سائنسی وتکنیکی اختراعات کی نمائش بھی دیکھی اور محققین اور ٹیکنالوجی کمپنیز کے ڈائریکٹرز کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔
