• صفحہ اول>>سیاست

    سربراہان  مملکت کی سفارت کاری ، چین امریکا  تعلقات میں ایک غیر متبادل حکمت عملی کی رہنمائی کرتی ہے، چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2026-02-12

    12 فروری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےغیر ملکی ذرائع ابلاغ کی طرف سے اپریل میں، امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین کی خبروں کے حوالے سے کہا کہ سربراہان مملکت کی سفارت کاری،چین امریکہ تعلقات میں ایک غیر متبادل حکمت عملی کی رہنمائی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان حالیہ فون کال میں صدر ٹرمپ نے اپریل میں چین کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور صدر شی جن پھنگ نے دورہ چین کی دعوت کا اعادہ کیا۔ دونوں فریق اس معاملے پر رابطے میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین- امریکا اقتصادی و تجارتی تعلقات کی بنیاد ، باہمی فائدے اور جیت -جیت تعاون پر مبنی ہے۔ دونوں فریقوں کو سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور چین - امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون سمیت عالمی معیشت میں مزید یقین اور استحکام پیدا کرنا چاہیے۔

    زبان