حال ہی میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چین کی نیشنل نیچرل سائنس فاؤنڈیشن کے امور کے بارے میں اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے قیام کے 40 سال کے دوران اس فاونڈیشن نے بنیادی تحقیق کو فروغ دینے اور جدید تحقیقی صلاحیتوں کے حامل ٹیلنٹ کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
شی جن پھنگ نے تاکید کی کہ نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی روشنی میں ٹیکنالوجی کے انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے نئے دور سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سائنسی فنڈز کی اصلاحات کو گہرا کیا جائے، گرانٹ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ، تحقیق کے لیے سازگار ماحول تیار کیا جائے، بین الاقوامی تعاون کے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں اور سائنسدانوں کو مزید تخلیقی نتائج حاصل کرنے میں معاونت فراہم کی جائے تاکہ اعلیٰ سطحی سائنسی خود انحصاری کو فروغ دیا جا سکے اور سائنسی و تکنیکی طاقت کے قیام میں مزید نمایاں کردار ادا کیا جا سکے۔