13 فروری (پیپلز ڈیلی آن لائن) منگل کے روز، صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں بزرگوں کے ایک رہائشی کمپلیکس کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں قیام پذیر بزرگوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی صحت، طویل عمر اور خوشیوں بھرا جشنِ بہار منانے کے لیے پرخلوص خواہشات کا اظہار کیا ۔ بزرگوں کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال ہمیشہ سے شی جن پھنگ کے دل سے قریب رہی ہے۔