• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ  کے ایک اہم مضمون کی چھیو شی میگزین میں اشاعت

    (CRI)2026-02-16

    سولہ فروری کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے چوتھے شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوا۔ مضمون کا عنوان "موجودہ اقتصادی امور کے اہم فرائض" ہے۔ یہ 10 دسمبر 2025 کو مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس سے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے خطاب کا ایک حصہ ہے۔

    مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 2026 میں معاشی شعبے میں مقامی طلب کے مرکزی نکتے پرقائم رہتے ہوئے ایک مضبوط مقامی مارکیٹ تشکیل دی جائے۔ کھپت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے کوششوں کو مربوط کرتے ہوئے ملک کی انتہائی بڑی مارکیٹ کی خصوصیات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ کھپت کو فروغ دینے، شہری اور دیہی آبادی کی آمدنی میں اضافے کے لیے منصوبہ بندی، عمل درآمد اور ثقافت و سیاحت سمیت دیگرسروس سیکٹرز کو مزید فروغ دیا جائے۔ لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے اور مستقبل کی ترقی کو بڑھانے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کو مستحکم کیا جائے اور مرکزی حکومت کے بجٹ سرمایہ کاری کے پیمانے کو مناسب طریقے سے بڑھانے، مقامی حکومت کے خصوصی بانڈز کے انتظام کو بہتر بنانے، اعلیٰ معیار کی شہری تجدید کو فروغ دینے اور نجی سرمایہ کاری کی مؤثر حوصلہ افزائی کے لیے کوششیں کی جائیں۔

    مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جدت سے چلنے والی ترقی پر عمل پیرا ہونے اور ترقی کی نئی قوت محرکہ کو فروغ دینے پر توجہ دینا ضروری ہے۔ مسائل کو اصلاحات کے ذریعے حل کرنے اور اعلیٰ ترقیاتی معیار کے لیے قوتِ محرکہ اور قوتِ حیات کو بڑھانا چاہیے۔ بیرونی دنیا کے لیے کھلا پن جاری رکھنا چاہیے اور متعدد شعبوں میں سب کی جیت پر مبنی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ مربوط ترقی پر عمل کرتے ہوئے شہری۔دیہی انضمام اور علاقائی تعاون کو فروغ دینا چاہیے نیز "ڈوئل کاربن" کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ایک جامع سبز تبدیلی کو فروغ دینا چاہیے۔

    مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کے ذریعہ معاش کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ان کے لیے زیادہ سے زیادہ عملی کام کرنے کی کوشش کرک جانی چاہیے۔ ساتھ ہی ساتھ "ریڈ لائن"کا دفاع کرتے ہوئے کلیدی شعبہ جات میں موجود خطرات کو فعال اور محتاط انداز میں حل کرنا چاہیے۔

    زبان