• صفحہ اول>>سیاست

    2026 کے " دو اجلاسوں " کے نیوز سینٹر کا باضابطہ آغاز

    (CRI)2026-02-27
    2026 کے

    چودہویں قومی عوامی کانگریس کا چوتھا اجلاس اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا چوتھا اجلاس بالترتیب 5 مارچ اور 4 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہو گا۔ 27 فروری کو، "دونوں اجلاسوں" کا نیوز سینٹر باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا، جو ان اجلاسوں کی رپورٹنگ کرنے والے ملکی و غیر ملکی صحافیوں کو سہولیات فراہم کرے گا۔

    فی الحال 3000 سے زائد اندرون و بیرون ملک صحافی دونوں اجلاسوں کی رپورٹنگ کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں، ان میں دو ہزار سے زائد اندرون ملک صحافی اور ایک ہزار سے زائد ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے ، مکاؤ خصوسی انتظامی علاقے اور تائیوان علاقے سے تعلق رکھنے والے اور غیر ملکی صحافی شامل ہیں۔ اجلاسوں کے دوران انٹرنیٹ کے ذریعے اندرون و بیرون ملک صحافیوں کو اجلاس کی اہم دستاویزات کی الیکٹرانک کاپی فراہم کی جائے گی۔ نمائندگان اور کمیٹی کے اراکین کی رہائش گاہ پر بھی نیوز سینٹر انٹرویو روم قائم کیا جائے گا تاکہ میڈیا کو ان سے گفتگو میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

    زبان