• صفحہ اول>>سیاست

    ایران پر امریکہ اور اسراِئیل کے حملوں پر چین کا بیان

    (CRI)2026-03-01

    اٹھائیس فروری کو چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر کیے جانے والے حملوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت کو، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کی جانے والی کارروائی پر شدید تشویش ہے۔ ایران کی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین ،فوری طور پر عسکری کارروائی بند کرنے، تناؤ کو مزید بڑھنے سے روکنے، گفت و شنید بحال کرنے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

    اٹھائیس فروری کو ، ایران کی صورتِ حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی منعقد ہوا۔ اجلاس میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران میں کی جانے والی عسکری کارروائی سے خطے کی صورتحال بگڑ گئی ہے، چین کو اس پر بےحد تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ کہتا آیا ہے کہ تمام فریقوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پابندی کرنی چاہیے ۔ چین ، بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھونس دھمکی کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔ فو چھونگ نےکہا کہ تصادم کے نتیجے میں بڑی تعداد میں عام شہریوں کے ہلاک اور زخمی ہو نے کا چین کو بے حد افسوس ہے ۔ طاقت کا استعمال بین الاقوامی تنازعات حل کرنے کا درست طریقہ نہیں، اس سے صرف نفرت اور تنازعات میں اضافہ ہوتا ہے۔ متعلقہ فریقوں کو تنازعات کے حل کے لیے جلد از جلد گفت و شنید بحال کرنی چاہیے اور مسائل کو سیاسی حل کی درست راہ پر لانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں جلد از جلد امن و استحکام بحال کرنے کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔

    زبان