
یکم مارچ 2026 ، بیجنگ ۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (CPPCC) کی قومی کمیٹی کے صدر وانگ حو ننگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے 15ویں اجلاس میں شرکت کی۔ (شنہوا۔ ڈنگ لِن)
2 مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)یکم مارچ 2026 کو بیجنگ میں ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (CPPCC) کی چودہویں قومی کمیٹی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے پندرہویں اجلاس کا انعقاد ہو اجس میں سی پی پی سی سی کے 2026 کے سالانہ اجلاس کی تاریخ اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (CPPCC) کی قومی کمیٹی کے صدر وانگ حو ننگ نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا چوتھا اجلاس 4 مارچ 2026 کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی ورک رپورٹ برائے سال 2025 سنی گئی ۔ اس کے علاوہ سی پی پی سی سی کی قومی سٹینڈنگ کمیٹی کی ورک رپورٹ کی تیاری ،پچھلے اجلاس کی تجاویز ، ان کے انتظام و انصرام کی رپورٹ کی تیاری اور متعلقہ مسائل پر وضاحتیں بھی سنی گئیں۔