• صفحہ اول>>سیاست

    ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں پر چینی وزارت خارجہ کابیان

    (CRI)2026-03-03

    2 مارچ کو، چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں وزارت کی ترجمان ماؤ ننگ نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے فوجی حملے کے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ چین کو حالیہ صورتحال پر گہری تشویش ہے ۔چین ،بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال اور کسی دوسرے ملک کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام عسکری کاروائیاں فوری طور پر بند کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جنگ کے پھیلاؤ اور اثرات کو روکا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر پرامن کوششوں کے ذریعے تنازعات کو روکنے ، مسائل کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے نیز مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن و استحکام کو قائم رکھنے میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

    تنازع کی وجہ سے آبنائے ہرمز اور اس کے اردگرد کی آبی گزرگاہوں میں آمد و رفت پر پڑنے والے اثرات سے متعلق پوچھے گئے سوال پرماؤ ننگ نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور اس کے قریب کی آبی گزرگاہیں ، بین الاقوامی تجارتی سامان اور توانائی کے اہم راستے ہیں ، اس خطے کا تحفظ اور اس کے استحکام کو برقرار رکھنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔

    زبان