• صفحہ اول>>سیاست

    چینی خصوصیات کے حامل صحت مند  چین کی ترقیاتی راہ  پر گامزن رہیں، صدر شی جن پھنگ

    (CRI)2026-03-07
    چینی خصوصیات کے حامل صحت مند  چین کی ترقیاتی راہ  پر گامزن رہیں، صدر شی جن پھنگ

    6 مارچ کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں شریک چینی کسان اور مزدور جمہوری پارٹی، جیو سان سوسائٹی، طب و صحت کے شعبے، سماجی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے شعبے کے اراکین سے ملاقات کی اور مذکورہ مندوبین پر مشتمل وفد کے ساتھ بات چیت میں ان کی آراء اور تجاویز سنیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ 2035 تک صحت مند چین کی تعمیر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ حکمت عملی پر مبنی ایک فیصلہ ہے، اور " پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ" اس مقصد کے حصول کا کلیدی مرحلہ ہے۔

    ملاقات میں نمائندوں کی آرا سننے کے بعد، شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال، قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس نے اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی سے ادا کیں، پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کی تیاری کے لیے تجاویز اور مشورے دیے اور پارٹی اور ریاستی امور کی ترقی میں نئی خدمات سرانجام دیں۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ صحت مند چین کی تعمیر کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک کی صورتحال کے مطابق صحت اور طبی ترقی کے چینی خصوصیت کے حامل راستے پر بلا جھجک چلیں۔ صحت مند چین کی تعمیر ایک منظم منصوبہ ہے اور اس کے فروغ کی پالیسی نیز نظام کی مکمل بہتری صحت مند چین کی تعمیر کی ضامن ہے۔ انہوں نے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور طبی علاج، میڈیکل انشورنس، ادویات کے شعبے میں ہم آہنگ ترقی اور گورننس کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی بھی تاکید کی۔

    زبان