11مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)8 مارچ کو 14ویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے سیشن کے موقع پر چینی وزیر خارجہ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ ای نےایک پریس کانفرنس میں چین کی خارجہ پالیسی اور بیرونی تعلقات پر بات چیت کی اور چینی و غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔
اس دوران ،"ترقی،" "تعاون،" "امن،" "انسانیت کے مشترکہ مستقبل کا حامل معاشرہ " "گلوبل ساوتھ ،" اور "کثیرالجہتی" جیسی اہم اصطلاحات بار بار دہرائی گئیں، جو چین کی سفارتی بصیرت اور نئے دور میں ترجیحات کی کثیر جہتی تصویر پیش کرتا ہے۔
متعدد غیر ملکی صحافیوں نے کانفرنس کے اہم موضوعات پر اپنے مشاہدات اور آرا کا اظہار کیا۔