مقامی وقت کے مطابق دس مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے معاملے پر ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے کو حل کرنے میں پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے اور تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے اصول "قابل تصدیق اور ناقابل واپسی" پر سختی سے پابند رہتے ہوئے تعاون کو فروغ دیں اور مسائل کے جلد از جلد حل کو آگے بڑھائیں۔ فو چھونگ نے کہا کہ چین شام کی عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ سمیت سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل تمام بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں پر سختی سے کاری ضرب لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کسی بھی صورت میں کیمیائی ہتھیار حاصل کرنے، تیار کرنے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔