
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا چوتھا اجلاس تمام طے شدہ ایجنڈے کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد گیارہ مارچ کی صبح بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی اجلاس کی صدارت وانگ حو نینگ نے کی جبکہ شی جن پھنگ، لی چھیانگ، چاؤ لہ جی، چھائی چھی، ڈنگ شیوئے شیانگ، لی شی ، ہان زنگ اور دیگر رہنما اسٹیج پرموجود تھے۔
اجلاس میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (CPPCC) کی 14 ویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ کی قرارداد، سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے بعد سے تجاویز کے امور کی رپورٹ کی قرارداد نیز سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے تحت تجاویز کمیٹی کی جانب سے تجاویز کا جائزہ لینے کی رپورٹ اور سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سیاسی قرارداد منظور کر لی گئی۔ اپنی تقریر میں وانگ حو نینگ نے کہا کہ سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس نے ملک کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی اور عوام کی خدمت میں سی پی پی سی سی کے اراکین کی ذمہ داری کا بھرپورمظاہرہ کیا اور سوشلسٹ مشاورتی جمہوریت کی منفرد برتریوں اورقوت محرکہ کو پوری طرح سے ظاہر کیا۔ رواں سال 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے۔ سی پی پی سی سی کو عوام کی خدمت کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے جدیدیت کے فوائد کو تمام لوگوں تک پہنچانا چاہیے۔