10 مارچ کو چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اورچین کے نائب وزیر اعظم جانگ گو چھینگ نے پیرس میں منعقدہ دوسری جوہری توانائی سمٹ میں اہم خطاب کیا۔
جانگ گو چھینگ نے کہا کہ چین ،صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ جوہری تحفظ کے منطقی، مربوط اور ترقی پسند تصور پر تواتر سے عمل پیرا ہے اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے دنیا بھر میں جوہری توانائی کی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکورٹی انیشی ایٹو، گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ جوہری توانائی سے تمام ممالک کی ترقی و خوشحالی کو بہتر طور پر فائدہ پہنچے۔ 30 سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت، سربراہان حکومت یا اعلیٰ سطحی نمائندوں نیز متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان نے سمٹ میں شرکت کی اور " محفوظ اور قابلِ رسائی جوہری توانائی سے سب کو فائدہ پہنچایا جائے" کے عنوان سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔