• صفحہ اول>>سیاست

    چین کی جانب سے لبنان میں فوری جنگ بندی اور صورتحال کو جلد از جلد بہتر کرنے کی اپیل

    (CRI)2026-03-12

    مقامی وقت کے مطابق 11 تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان تنازع کی صورت حال پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ چین نے اجلاس میں کہا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں جنگ بڑھ اور پھیل رہی ہے ، اور لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگی صورتحال میں اچانک اضافہ ہوا ہے ۔چین کا کہنا تھا کہ جنگ کا جاری رہنا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ۔ عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے امن کی کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔

    اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ چین عام شہریوں اور سفارت کاروں پر ہونے والے کسی بھی حملے کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ دشمنی ختم کریں ،کشیدگی میں کمی لائیں اور بین الاقوامی قوانین بالخصوص بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری کریں۔

    چینی نمائندے نے کہا کہ عالمی برادری کو لبنان کے لیے امداد میں اضافہ کرنا چاہیے اور لبنانی حکومت کی جانب سے ملکی صورتحال کو مستحکم کرنے اور عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں حمایت کرنی چاہیے۔ چین اقوام متحدہ کی عبوری افواج (UNIFIL) پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور وہ عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسرائیل اور لبنان کے درمیان صورتحال کو بہتر کرنے اور لبنان اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل کوششیں جاری رکھے گا۔

    زبان