حال ہی میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے فرانس کے ایک بین الاقوامی سکول کی چینی زبان کی جماعت کے اساتذہ اور طلبا کے خط کا جواب دیتے ہوئے ان کےلیے اور سکول کے تمام اساتذہ و طلبا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی زبان 5,000 سالہ قدیم چینی تہذیب کی وراثت کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے اور ہر چینی حرف میں گہری تاریخی حکمت پوشیدہ ہے۔ چینی زبان سیکھنا نہ صرف قدیم اور جدید چین کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے، بلکہ یہ چین اور فرانس کے لیے روشن مستقبل کی طرف ایک پل بھی تعمیر کرتا ہے ۔
انہوں نے فرانسیسی اور یورپی نوجوانوں کو چین میں تعلیم حاصل کرنے، یہاں کا دورہ کرنے اور سیاحت کے لیے چین آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں آ کر براہِ راست ایک حقیقی، ہمہ جہت، کھلے اور ترقی پسند چین کو دیکھیں اور چینی زبان کو زندگی کے سفر میں رفیق بنائیں۔
حال ہی میں فرانس کے علاقے ،پروونسے-آلپس-کوٹے ڈی آزیور کے بین الاقوامی سکول کی چینی زبان کی جماعت کے اساتذہ اور طلبا کے نمائندوں نے صدر شی جن پھنگ کو خط لکھ کر چینی زبان سیکھنے کے تجربات اور چینی ثقافت سے اپنی دلچسپی اور محبت کا اظہار کیا تھا۔