• صفحہ اول>>سیاست

    چین-ویتنام اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کا پہلا وزارتی اجلاس 15 تا 17 مارچ ویتنام میں منعقد ہوگا

    (CRI)2026-03-13

    13 مارچ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ویتنام کی دعوت پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن اورچینی وزیر عوامی سلامتی وانگ شیاؤ ہونگ اور چینی وزیر دفاع ڈونگ جون 15 سے 17 مارچ تک ویتنام میں منعقد ہونے والے چین-ویتنام سفارت، دفاع اور عوامی سلامتی سے متعلق "3+3" اسٹریٹجک ڈائیلاگ میکانزم کے پہلے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ویتنام میں قیام کے دوران وانگ ای ویتنام کے رہنماؤں کے ساتھ چین-ویتنام دوطرفہ تعاون کی رہنما کمیٹی کے 17ویں اجلاس کی مشترکہ طورپر صدارت بھی کریں گے۔

    زبان