معیشت کے حوالے سے سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کے منتخب مضامین کی جلد اول اور "شی جن پھنگ اور جامعہ کے طلبہ دوست" جلد اول و دوم کے روایتی چینی ایڈیشن حال ہی میں ہانگ کانگ ایس اے آر میں شائع ہوئے، جبکہ 18 مارچ کو ہانگ کانگ میں ان تینوں کتب کی رونمائی اور مذاکرے کا انعقاد ہوا ۔
معیشت کے حوالے سے شی جن پھنگ کے منتخب مضامین کی جلد اول میں اقتصادی ترقی سے متعلق شی جن پھنگ کی نومبر 2012 سے دسمبر 2024 تک کی اہم اور بنیادی تحاریر شامل ہیں۔ اسی طرح "شی جن پھنگ اور جامعہ کے طلبہ دوست" کی پہلی اور دوسری جلد میں مقامی اور مرکزی سطح پر فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے طلبہ کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کے واقعات بیان کیے گئے ہیں۔
تقریب میں ہانگ کانگ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی، ہانگ کانگ میں مرکزی حکومت کے رابطہ دفتر کے ذمہ داران، محب وطن تنظیموں اور مختلف سیاسی و سماجی گروہوں کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور نوجوانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔