• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ اور ترکمانستان قیادت کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

    (CRI)2026-03-19

    18 مارچ کو بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے ، چین کے دورے پر آئے ہوئے ترکمانستان کے قومی رہنما اور عوامی کونسل کے چیئرمین قربان قلی بردی محمدوف سے ملاقات کی۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ چین، ترکمانستان کے ساتھ مل کر تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور ترقی کے ثمرات سے مشترکہ طور پر مستفید ہونے کا خواہاں ہے، تاکہ چین۔ترکمانستان مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں چاہے جتنی بھی تبدیلیاں آئیں، چین ہمیشہ ترکمانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت جاری رکھے گا اور ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کی بھی تائید کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو "بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو" اور "شاہراہ ریشم کے احیاء" کی حکمت عملی کے درمیان ہم آہنگی کو تیز کرنا چاہیے اور دہشت گردی، انتہا پسندی اور علیحدگی پسندی کے خلاف مشترکہ اقدامات کو مضبوط کرنا چاہیے۔

    شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ اقوام متحدہ کے کردار اور اختیار کا تحفظ کریں، حقیقی کثیرالجہت نظام کو فروغ دیں اور عالمی نظم و نسق کو انصاف، شفافیت اور شمولیت کے اصولوں کے تحت آگے بڑھائیں۔

    قربان قلی بردی محمدوف نے کہا کہ ترکمانستان ،ایک چین کے اصول پر قائم رہے گا اور چین کے ساتھ ترقی، خوشحالی اور علاقائی استحکام کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی امور میں چین کے منصفانہ مؤقف اور شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل انیشی ایٹوز کو سراہا۔

    زبان