• صفحہ اول>>دنیا

    چین کا  انسانی حقوق کے فروغ کے بنیادی مقصد کو دوبارہ زندہ کرنے پر زور

    (CRI)2026-03-20

    مقامی وقت کے مطابق 16 مارچ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 61ویں اجلاس میں عام بحث کے دوران چینی وفد کی نائب سربراہ لی شیاؤ مئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کو سیاسی اور ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے اور دوہرے معیار اپنانے کے رجحانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کا 13 ملکوں سے متعلق خصوصی طریقہ کار تمام کے تمام ترقی پذیر ممالک کا احاطہ کرتا ہے، جبکہ ان پر کروڑوں ڈالر خرچ ہونے کے باوجود حقیقی انسانی حقوق کے مسائل کو مناسب توجہ نہیں مل رہی۔ چین نے زور دیا کہ کونسل کے قیام کی 20ویں سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے اصل مقصد کو دوبارہ یاد کیا جائے۔

    لی شیاؤ مئی نے کہا کہ تمام فریقوں کو برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر مکالمے اور تعاون کو فروغ دینا چاہیے، تاکہ انسانی حقوق کے میدان میں عملی اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

    17 مارچ کو چائنا انٹرنیشنل ایکسچینج ایسوسی ایشن برائے غیر سرکاری تنظیمیں اور چین کے جنیوا میں مستقل مشن نے مشترکہ طور پر "حقِ ترقی کے اعلامیے کی 40ویں سالگرہ" کے موقع پر ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر لی شیاؤ مئی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ترقی تمام انسانی حقوق کے حصول میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اور ممالک کو باہمی تعاون کے ذریعے ایک ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے۔

    اجلاس میں شریک نمائندگان نے کثیرالجہتی نظام کے تحت ترقیاتی تعاون اور تکنیکی جدت کے فروغ میں چین کے تعمیری کردار کو سراہا۔

    ویڈیوز

    زبان