پاکستان اور افغانستان نے عید الفطر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ افغانستان کے حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے 18 مارچ کی شام سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ عید الفطر کے دوران افغانستان پاکستان کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں معطل رکھے گا۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بھی اسی روز سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ پاکستان عید الفطر کے دوران افغانستان کے خلاف کارروائیاں روک دے گا۔ ان کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کا اطلاق 18 مارچ کی نصف شب سے ہو چکا ہے۔



