• صفحہ اول>>چین پاکستان

    یومِ پاکستان، بیجنگ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2026-03-24

    24 مارچ (پیپلز ڈیلی آن لائن)23 مارچ 2026 کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چین میں پاکستان کے سفیر جناب خلیل ہاشمی، سفارت خانے کے اہلکاروں اور چین میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔

    پاکستان کے سفیر، خلیل ہاشمی نے تقریب میں قومی پرچم سربلند کیا اور شرکاء سے خطاب کیا۔

    تقریب کے دوران پاکستان کے صدر، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔

    پاکستان اور چین کی پختہ دوستی کو یاد کرتے ہوئے، سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ سال 2026 خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے اور مشترکہ ترقیاتی کامیابیوں کو منانے کا اہم سنگِ میل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کی ترجیحات کے تناظر میں، سفارت خانہ 21 ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گا اور اس عمل کو چین کے تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (TVET) کے وسائل سے منسلک کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ، تعلیم، تحقیق اور کاروباری مواقع ، سائنس و ٹیکنالوجی، جدید صنعتوں، زراعت اور عوامی روابط کے شعبوں میں بھی تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

    ویڈیوز

    زبان