• صفحہ اول>>سیاست

    چین کا فلسطینی عوام کے جائز نصب العین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

    (CRI)2026-03-26

    24مارچ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 61ویں اجلاس میں فلسطین اور دیگر عرب مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال پر عام بحث ہوئی۔ اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لیے چینی مندوب جیا گوئی ڈہ نے اجلاس میں شرکت کی اور چین کا مؤقف پیش کیا۔

    جیا گوئی ڈہ نے واضح کیا کہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بدستور غیر مستحکم ہے اور فلسطینی عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ غزہ میں انسانی بحران غیر معمولی حد تک سنگین ہو چکا ہے اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے 82 فیصد حصے کو ضم کرنے کے منصوبے، آبادکاری کی مسلسل توسیع، آبادکاروں کے پرتشدد اقدامات کی سرپرستی، اور لبنان و شام پر حملے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

    چینی مندوب نے زور دیا کہ انسانی امداد کی فراہمی بحال کی جائے، غزہ میں مستقل جنگ بندی یقینی بنائی جائے، آباد کاری کی سرگرمیوں کو روکا جائے اور "دو ریاستی حل" پر عمل درآمد کیا جائے اور اسرائیل فوری طور پر لبنان اور شام کے علاقوں سے اپنی افواج واپس بلائے۔چین فلسطینی عوام کے جائز نصب العین کی حمایت جاری رکھے گا اور مشرقِ وسطیٰ میں جامع، منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مسلسل کوششیں کرتا رہے گا۔

    زبان