27 مارچ کو سی پی سی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے" کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مقامی کمیٹیوں کے کام کے ضابطہ کار" کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس بلایا۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مقامی پارٹی کمیٹیاں شی جن پھنگ کی قیادت میں مرکزی قیادت کے اختیار اور متحدہ قیادت کا بھرپور تحفظ کریں اور مرکزی قیادت کے فیصلوں اور پالیسیوں پر عمل درآمد کو اولین ترجیح دیں۔اجلاس میں مزید کہا گیا کہ مقامی سطح پر کام کرتے ہوئے ہر علاقے کے حالات کو مدنظر رکھا جائے اور عملی اقدامات میں خود سے پیش رفت اور تخلیقی صلاحیت کو فروغ دیا جائے۔