• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کا گومن ڈانگ پارٹی کی چیئرپرسن جنگ لی وین کے مین لینڈ کے دورے کا خیر مقدم

    (CRI)2026-03-30

    سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے دفترِ برائے امور تائیوان کے ڈائریکٹر سونگ تاؤ نے 30 تاریخ کو بیان دیا کہ چین کی گو من ڈانگ پارٹی کی چیئرپرسن جنگ لی وِین نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کئی بار یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ مین لینڈ کا دورہ کرنا چاہتی ہیں۔ دونوں سیاسی پارٹیوں کے تعلقات اورآبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے کے لیے انہوں نے اعلان کیا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی دعوت پر چیئرپرسن جنگ لی وِین کی قیادت میں 7 سے 12 اپریل تک گو من ڈانگ پارٹی کا وفد جیانگ سو، شنگھائی اور بیجنگ کا دورہ کرے گا اور صدر شی جن پھنگ ان کے اس دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

    گو من ڈانگ پارٹی کے چیئرپرسن کے دفتر نے 30 تاریخ کو بیان دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چیئرپرسن جنگ لی وِین کی قیادت میں وفد کو مین لینڈ کے دورے کی دعوت دی۔ چیئرپرسن جنگ لی وین نے جرنل سیکرٹری شی جن پھنگ کا شکریہ ادا کیا اور اس دورے کو خوش دلی سے قبول کیا ہے ۔

    زبان