• صفحہ اول>>دنیا

    اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے لیے سزائے موت کا قانون منظور

    (CRI)2026-03-31

    30 مارچ کو، اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک متنازع بل منطور کیا جس کے تحت اسرائیلی عدالتوں میں منصفین کو اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے ان فلسطینی کو سزائے موت دے سکیں جو اسرائیلی شہریوں کے قتل کے جرم میں گرفتار کیے گئے ہیں ۔ اس بل کے حق میں 62 اور مخالفت میں 48 ووٹ آئے ۔

    اسرائیلی اخبار "ہاریٹز" کے مطابق، اس بل کا اطلاق غزہ کی پٹی کے کچھ حصوں سمیت اسرائیل کے زیر کنٹرول دیگر علاقوں پر بھی ہوتا ہے۔

    اسرائیلی میڈیا نے نشاندہی کی ہے کہ یہ بل بنیادی طور پر یہودیوں پر لاگو نہیں ہوتا، بلکہ اس کا اطلاق صرف فلسطینیوں ، بشمول اسرائیل کے فلسطینی نژاد شہریوں پر ہوتا ہے ۔

    فلسطینی صدارتی محل نے 30 مارچ کو ایک بیان جاری کیا جس میں اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کی اجازت دینے والے اس بل کی منظوری کی شدید مذمت اور مخالفت کی گئی اور اسے بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

    ویڈیوز

    زبان