
مقامی وقت کے مطابق 28 سے 30 مارچ تک، سیشلز کے نائب صدر سیبسٹین پیلائی کی دعوت پر، چین کے نائب صدر ہان جینگ نے سیشلز کا دورہ کیا۔انہوں نے دار الحکومت وکٹوریہ میں سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمینی سے ملاقات کی، نائب صدر سیبسٹین پیلائی کے ساتھ بات چیت کی، اور چین اور سیشلز کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ میں شرکت کی۔
سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمینی سے ملاقات کے موقع پر ہان جینگ نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدر پیٹرک ہرمینی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ہان جینگ نے کہا کہ اس سال چین اور سیشلز کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ ہے۔ چین اور سیشلز کے درمیان تعلقات مخلصانہ دوستی، مساوات، باہمی تعاون اور مختلف سائز کے ممالک کے درمیان فائدہ مند تعاون اور جیت جیت کا ماڈل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین، چین کے مرکزی مفادات سے متعلق مسائل پر سیشلز کی مضبوط حمایت کو سراہتا ہے۔
چین اور سیشلز کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ تقریب میں ہان جینگ نے کہا کہ چین اور سیشلز کے تعلقات کے "سنہری 50 سال" یادگار سال ہیں ۔چین سیشلز کے ساتھ مل کر سربراہان مملکت کی سفارت کاری کے اسٹریٹجک رہنما اصولوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، سیاسی باہمی اعتماد کو مسلسل گہرا کرنے، عملی تعاون کو وسعت دینے، عوامی تبادلوں کو بڑھانے اور دونوں اطراف کے عوام کو مزید ٹھوس فوائد پہنچانے کے لیے تیار ہے۔