31 مارچ کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 31 مارچ کو چین کا دورہ کریں گے اور وانگ ای کے ساتھ موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی تنازعات اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کریں گے۔



