• صفحہ اول>>سیاست

    تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کے حوالے سے ایک مضبوط ملک کی تعمیر کے لیے کام کریں،شی جن پھنگ

    (CRI)2026-04-08

    حال ہی میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے شنگھائی جیاؤ تھونگ یونیورسٹی، شی آن جیاؤ تھونگ یونیورسٹی، ساؤتھ ویسٹ جیاؤ تھونگ یونیورسٹی اور بیجنگ جیاؤ تھونگ یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طلباء کو ایک جوابی خط ارسال کیا اور ان چاروں جامعات کو اُن کے 130 ویں یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی۔

    اپنے خط میں شی جن پھنگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ چاروں جامعات ملک کے اہم سٹریٹجک تقاضوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے،خود مختار طور پر ٹیکنالوجی کی تخلیقات اور ہنر مند افراد کی تربیت کو مضبوط بنائیں گی،صنعتی، تعلیمی اور تحقیقی انضمام کو فروغ دینے میں مزید پیش رفت کریں گی اور تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، اور صلاحیتوں کے فروغ کے حوالے سے ایک مضبوط ملک کی تعمیر میں نئی خدمات فراہم کریں گی۔

    زبان