• صفحہ اول>>سیاست

    گومن دانگ پارٹی  کی چیئرپرسن کی سن یا ت سین  کے مزار پر حاضری

    (CRI)2026-04-08

    8 اپریل کی صبح، چین کی گومن دانگ پارٹی کی چیئرپرسن جنگ لی وین کی قیادت میں ایک وفد نے سن یا ت سین کے مزار پر حاضری دی۔سن یا ت سین کے مزار یعنی ( جونگ شان لینگ) پر حاضری دینا، گومن دانگ پارٹی کے سربراہان کے لیے چائنیز مین لینڈ کے دورے کے دوران ایک اہم روایت سمجھی جاتی ہے۔ جنگ لی وین کا یہ دورہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ گزشتہ دس سال کے دوران گومن دانگ پارٹی کےکسی بھی چیئرمین کا وفد کے ہمراہ چائنیز مین لینڈ کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ چھ دن پر مشتمل ہوگا، جس کے دوران وفد صوبہ جیانگ سو، شنگھائی اور بیجنگ کا دورہ کرے گا۔

    زبان