کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں خدماتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے چین کے خدمات کے شعبے کا حجم مسلسل بڑھا ہے، معیار اور کارکردگی میں مستقل بہتری آئی ہے اور اس نے صنعتی ترقی کی سطح بلند کرنے، عوامی ضروریات کی تکمیل اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
شی جن پھنگ نے تاکید کی کہ نئے ترقیاتی سفر میں نئے دور کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کی رہنمائی پر قائم رہنا چاہیے نیز نئے ترقیاتی تصورات کو مکمل، درست اور جامع انداز میں نافذ کرنا چاہیے۔ طلب کو پورا کرنے، اصلاحات، سائنس و ٹیکنالوجی کے اطلاق اور کھلے تعاون کو اجاگر کرنا چاہیئے۔ خدماتی شعبے کی توسیع اور معیار میں بہتری کے اقدامات کو گہرائی سے نافذ کیا جائے، پیداواری خدماتی شعبے کو پیشہ ورانہ اور ویلیو چین کے اعلیٰ درجوں تک بڑھایا جائےاور عوامی خدماتی شعبے کو اعلیٰ معیار، تنوع اور سہولت کے ساتھ فروغ دیا جائے۔ مزید "چینی خدمات" کی برینڈز کو فروغ دیا جائے اور خدماتی شعبے کے اعلی ترقیاتی معیار کے نئے منظرنامے تشکیل دیے جائیں۔
نیشنل سروس انڈسٹری کانفرنس 7 سے 8 اپریل تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں شی جن پھنگ کی اہم ہدایات پیش کی گئیں۔ وزیراعظم لی چھیانگ نے کانفرنس سے خطاب کیا جبکہ نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے اختتامی خطاب کیا۔