• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کا چین امریکا "پنگ پانگ سفارت کاری" کی 55ویں سالگرہ کی تقریب کے لیے تہنیتی پیغام

    (CRI)2026-04-11

    10 اپریل کو چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور امریکا کے درمیان "پنگ پانگ سفارت کاری" کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب اور چین۔امریکا نوجوانوں کے کھیلوں کے تبادلہ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے لیے تہنیتی پیغام ارسال کیا۔

    اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ 55 سال قبل چین اور امریکا کے سینئر رہنماؤں نے غیر معمولی سیاسی بصیرت اور تزویراتی دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ روابط کے دروازے دوبارہ کھولے، اور "چھوٹی گیند نے بڑی گیند کو حرکت دی" کی تاریخی مثال قائم کی۔ آج دونوں ممالک کے نوجوان ایک بار پھر "پنگ پانگ دوستی" کو آگے بڑھاتے ہوئے کھیلوں کے تبادلے کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، جو چین۔امریکا دوستی کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہے۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات کی بنیاد عوام نے رکھی ہے اور اس کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ دونوں ممالک کے مختلف حلقوں، خصوصاً نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تاریخ سے سبق لیں اور طاقت حاصل کریں، تبادلوں اور تعاون کے ذریعے ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھیں، باہمی سیکھ کے عمل میں آگے بڑھیں اور دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کریں تاکہ چین۔امریکا تعلقات کو مستحکم، مثبت اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے میں نئی خدمات سر انجام دی جا سکیں۔

    چین امریکا "پنگ پانگ سفارت کاری" کی 55ویں سالگرہ کی تقریب اور چین۔امریکا نوجوانوں کے کھیلوں کے تبادلہ پروگرام کی افتتاحی تقریب 10 اپریل کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔

    زبان