• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ اور تولام کی چین اور ویت نام کے نوجوانوں کے نمائندوں سے ملاقات

    (CRI)2026-04-16

    سولہ اپریل کو بیجنگ میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور ویتنام کے صدر تولام کے ساتھ " ریڈ اسٹڈی ٹور " میں شریک چین اور ویتنام کے نوجوان نمائندوں سے ملاقات کی۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ نوجوان سماجی ترقی و پیش رفت کو آگے بڑھانے کی زبردست طاقت ہیں اور یہ چین اور ویتنام کے درمیان دوستی کو آگے بڑھانے کے حوالے سے ہمارے جانشین بھی ہیں۔ اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے نوجوانوں سے وابستہ تین توقعات کا اظہار کیا ۔ پہلی یہ کہ دونوں ممالک کے نوجوان گہری باہمی دوستی کو مزید مضبوط کریں گے ۔ دوسری یہ کہ نوجوان ذمہ داری اٹھائیں گے اور اپنی توانائی اور تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے جدت، کھلے پن، تعاون اور باہمی مفادات کی ایک نئی لہر پیدا کریں گے اور تیسری یہ ہے کہ نوجوان انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل میں پیش پیش رہیں گے اور انسانیت کی ترقی کے لئے اپنا حصہ ڈالیں گے۔

    جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اپریل 2025 میں ویتنام کے دورے کے دوران صدر تولام کے ساتھ مشترکہ طور پر " ریڈ اسٹڈی ٹور" کی سرگرمی کا اعلان کیا تھا ۔

    زبان