
21 اپریل کو،بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے لاؤس عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور لاؤس کے صدر کے خصوصی ایلچی کے طور پر چین کے دورے پر تشریف لائے ہوئے لاؤ عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، اور لاؤس کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم سالمکسے کوماستھ سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ دونوں جماعتوں کے درمیان خصوصی ایلچیوں کا تبادلہ ایک دوسرے کو اپنے اپنے اہم سیاسی ایجنڈوں سے آگاہ کرنے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان گہری روایتی دوستی اور اعلیٰ سطح کے باہمی سیاسی اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سال چین اور لاؤس کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور یہ "چین لاؤس دوستی کا سال" ہے۔دونوں فریقوں نے چین-لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے نئے پانچ سالہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانےاور چین-لاؤس مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل کے ساتھ اعلیٰ معیار اور اعلیٰ سطحوں کی جانب بڑھنے کے لیے قریبی ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ سالمکسے کوماستھ نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے تجویز کردہ اہم گلوبل انیشی ایٹوز کے لیے لاؤس کی مضبوط حمایت اور چین کے ساتھ جامع اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ لاؤس-چین مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل میں نئے نتائج حاصل کیے جا سکیں۔